حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کے آستانے پر ہدایت اللہ خان کی حاضری ریاس


ریاتی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے عقیدت کے ساتھ کی چادر پوشی
رانچی: اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کے آستانے پر حاضری دی اور چادر پوشی کی۔ حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کا 218واں عرس بڑے ہی عقیدتمندانہ ماحول میں شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے حاضری دے کر چادر پوشی کی اور ملک و جھارکھنڈ ریاست میں امن، چین اور خوشحالی کی دعا کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کے آستانے پر حاضری دینے سے جو سکون ملتا ہے، اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ بابا کے چاہنے والے صرف جھارکھنڈ ہی نہیں بلکہ بہار، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس آستانے پر آنے سے ایک خاص روحانی سکون نصیب ہوتا ہے۔ عرس کے دوران دور دراز سے آئے عقیدتمندوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور اپنی عقیدت پیش کی۔ موقع پر بھائی چارے، محبت اور ترقی کی دعائیں کی گئیں۔ اطراف کے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر شریک ہوئے، جس سے پورا ماحول روحانی اور عقیدت کے رنگ میں رنگ گیا۔